اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم
قومی خبریں

معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی

معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت
APP28-031026 ISLAMABAD: October 03 – A large number of people participate in the unveiling ceremony of the ‘Yadgar-e-Fatah’, a symbol of Pakistan’s victory in Marka-e-Haq, in the federal capital. The ceremony featured a musical programme, along with an attractive projection mapping show highlighted the victory.The event was co-organized by the Ministry of Information and Broadcasting and the Capital Development Authority. APP/IFD/ABB

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم الشان فتح کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی پروقار عوامی تقریب رونمائی ہفتہ کی شام یہاں منعقد ہوئی جو قوم کے عزم ،شجاعت اور تابناک تاریخ کا نشان ہے ،یہ معرکۂ حق کی یاد اور شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت کی علامت ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات اور کيپٹل ڈويلپمنٹ اتهارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں دفاعِ وطن کی عظیم داستان کی عکاس اس یاد گار کو اب عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔اس پرجوش اور رنگا رنگ تقریب میں موسیقی کا پروگرام اور شاندار پروجیکشن میپنگ شو پیش کیا گیا جس میں معرکہ حق میں فتح کو اجاگر کیا گیا ۔

اس موقع پر "اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ ‘یادگارِ فتح’ کا یہ یادگاری نشان قوم کی اس فتح کی علامت ہے جس کی بنیاد جرآت، بہادری اور غیر متزلزل عزم پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے ‘یادگارِ فتح’ کے افتتاح کو قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر لمحہ قرار دیا۔تقریب کے دوران پروجیکشن میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے شرکاء کو یادگار فتح کی تعمیر کی مکمل کہانی بھی نہایت خوبصورت انداز میں پیش کی گئی جس میں یادگارِ فتح کی تعمیر میں شامل غیر معمولی ٹیم اور یادگار کی تعمیر کے آغاز سے تکمیل تک کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ یادگار میں پانچ محرابیں تعمیر کی گئی ہیں جو اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں جبکہ یہ محرابیں پاکستان کے پانچ ستونوں کی بھی نمائندگی کرتی ہیں جن میں حکومت، عسکری قوت، میڈیا، عوام اور قومی نظریہ شامل ہیں۔یادگار کا ڈیزائن پاکستان کی مسلح افواج کی تینوں سروسز یعنی بری فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ سائبر دفاع اور خلائی جنگ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اس شاندار تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت نے بے مثال قومی جذبے، حب الوطنی اور ملک کے دفاع کے عزم کی شاندار عکاسی کی۔عوامی حلقوں اور ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی اور منفرد فنِ تعمیر کے اس عظیم شاہکار کو غیر متزلزل قومی عزم کی لازوال علامت قرار دیاہے۔ اس یادگار کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس میں پروجیکشن میپنگ کا جدید ترین نظام نصب کیا گیا ہے۔اس نظام کی بدولت روشنی، موسیقی اور فنِ تعمیر کا ایک ایسا حسین امتزاج تخلیق کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو سحر زدہ کر دیتا ہے۔اس اہم تقریب میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں سماجی و سیاسی شخصیات کے عللاوہ کھیلوں کی دنیا سے چاچا کرکٹ اور دیگر نمایاں کھلاڑی بھی موجود تھے۔

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سربراہ ذیشان نقوی نے شطرنج کے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں ، کالجوں اور جامعات کے طالب علموں نے بھی اپنے یونیفارم میں شرکت کی۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر رضا اللہ نے پاکستان کی مسلح افواجِ کی بہادری اور گراں قدر قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ماضی میں بھی دشمن کو عبرتناک شکست دی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح شکستِ فاش دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی ہونے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس موقع پر چاچا کرکٹ نے معرکہ حق میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے لیے ہزاروں جانیں بھی نچھاور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نے اپنی کامیابیوں کی بدولت پوری دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اتوار سے یادگار فتح پیر کے علاوہ تمام دنوں میں شام پانچ سے رات دس بجے تک عوام کیلئے کھلی رہے گی۔یادگار کی سیرکیلئے مفت ٹکٹ ویب سائٹ Yadgarefatah.netکے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)