ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
قومی خبریں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یومِ سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یومِ سیاہ منائیں گے

سرینگر۔26اکتوبر (اے پی پی):کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27اکتوبر کو یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو باورکرایاجاسکے کہ بھارت نے 1947 سے کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے خلاف ان کی سرزمین پرفوجی قبضہ کر رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ بھارتی فوج نے27اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے ریاست کے عوام کی خواہشات کے برخلاف اس پر غیر قانونی قبضہ کیاتھا۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں کل احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔

ان سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے۔ دریں اثناء مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ 2019 سے علاقے میں کم از کم 16ہزار397خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہو ئی ہیں جن میں کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں،ان میں سے 4ہزار271تاحال لاپتہ ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ سے حق معلومات قانون کے تحت حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے جون 2026 تک 14ہزار593خواتین لاپتہ ہوئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ایک804بچیاں بھی لاپتہ ہوئیں۔ سال 2025 سب سے بدترین رہا جس میں 2ہزار884خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوئیں۔ ان گمشدگیوں اور استحصال میں بھارتی فوج اور اس کی سرپرستی میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ لداخ میں مختلف مذہبی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ وہ شدید سردی کے باوجود لہہ میں مسلسل دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ خواتین نئی شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی کے زیر کنٹرول انتظامیہ سماجی ڈھانچے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر شراب کے لائسنس جاری کر رہی ہے۔ ادھر کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے انتظامیہ کی طرف سے یکطرفہ طورپر نوٹیفکیشنزجاری کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

الائنس نے دہلی کی طرف سے تیار کردہ طرزِ حکمرانی کے مسودے کو مسترد کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ مقامی اختیارات کو محدود کرتا ہے۔ الائنس کے رہنمائوں سجاد کرگلی اور اصغر علی کربلائی نے خبردارکیاہے کہ لداخی عوام کے جمہوری حقوق پر شب خون مارنے سے گریز کیاجائے۔ گزشتہ رات جموں ریلوے سٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں آگ لگنے سے تقریباً 40 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ آگ رات پونے گیارہ بجے لگی اور پانچ گھنٹے تک بھڑکتی رہی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانداروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)