اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سندھ میں منعقدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر سمیت پانچ رکنی کمیٹی کوشفاف تحقیقات کرکے 15 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کو امتحان کے دوران مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق شکایات اور اس کے گرد و پیش کے حالات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وفاقی وزیر نےکمیٹی کو مقررہ مدت کے اندر تحقیقات مکمل کرکے نتائج پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ قابل اطلاق قواعد کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



