ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیرکے ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان کی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، ہارون اختر خان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور گندم سیزن کےلیے کسانوں کی تیاریاں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمدنجیب خان سے حریت کانفرنس کےوفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کا پلندری کے پہلے دورے پر کہوٹہ میں شاندار استقبال پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی ٹیم رکن نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو ٹیکسٹائل کی صنعت ملکی معاشی شناخت کا اہم ستون ہے، حکومت صنعتی مسابقت اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہارون اختر خان وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
قومی خبریں

جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان

جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی وزارتِ خارجہ نے جاپان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ (جو 2027 میں منائی جائے گی) کے لیے ایک یادگاری لوگو تیار کرنے کی خاطر عوامی سطح پر ڈیزائن کے مقابلے کا آغاز کیا ہے۔جاپان کی وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ جیتنے والا ڈیزائن سالگرہ کے پورے سال کے دوران دوطرفہ تعلقات کے جشن میں منعقدہ تقریبات اور تشہیراتی مواد کے لیے سرکاری علامت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

مقابلہ جاپان اور پاکستان کے شہری حصہ لے سکتے ہیں، جس میں عمر یا رہائش کے مقام کی کوئی قید نہیں ہے۔ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ بدھ 23 اکتوبر 2026 ہے، جبکہ نتائج کا اعلان دسمبر 2026 کے آخر میں جاپان کی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر متوقع ہے۔ جیتنے والے ڈیزائنر کو کوئی مالی معاوضہ یا انعام نہیں دیا جائے گا، تاہم ان کی رضامندی سے ان کا نام اور وابستگی (ادارے کا نام) عوامی سطح پر نمایاں کیے جائیں گے۔

منتخب شدہ لوگو کا حتمی ڈیزائن جاپان اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مجاز اداروں کو فراہم کیا جائے گا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں استعمال کیا جائے گا۔خواہشمند افراد اپنی ای میل درخواستیں جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ساؤتھ ویسٹ ایشیا ڈویژن کو japanpakistan75@mofa.go.jp پر بھیج سکتے ہیں؛ ای میل کے سبجیکٹ (موضوع) میں "Logo Entry” لکھنا لازمی ہے۔ای میل میں درخواست دہندہ کا نام اور وابستگی شامل ہونی چاہیے۔نگین اور سیاہ و سفید، دونوں ورژنز (نسخے) فراہم کرنا لازمی ہے۔

ڈیزائن کی وضاحت پر مشتمل ایک الگ فائل (80 الفاظ)، جو جیتنے والے لوگو کے ساتھ شائع کی جائے گی۔سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ڈیزائن مکمل طور پر غیر مطبوعہ ہونے چاہئیں اور ان میں کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس یا ٹریڈ مارکس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔کاپی رائٹ سے متعلق پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہوگی۔جیتنے والی انٹری (ڈیزائن) کے تمام حقوق اور کاپی رائٹس باضابطہ طور پر جاپان کی وزارتِ خارجہ کی ملکیت ہوں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)