پشاور۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے۔ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا باہمی تعاون خوش آئند اور قابل تحسین ہوگا،
حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعاون سے صوبے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں تاکہ ملک و قوم کی بہتری کا راستہ نکل سکے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



