اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم
کشمیر

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کی کشمیر کونسل کے4 بلا مقابلہ منتخب اراکین کو مبارکباد

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کی کشمیر کونسل کے4 بلا مقابلہ منتخب اراکین کو مبارکباد

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چار اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بلا مقابلہ انتخاب ان کے طویل سیاسی سفر، پارلیمانی تجربے، عوامی خدمات اور سیاسی بصیرت کا اہم اعتراف ہے۔جمعے کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد سعید، راجہ مشتاق احمد منہاس اورچوہدری منظور احمد کو اپنی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے دلی احترام اور قلبی مسرت کے ساتھ تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان ارکان کا بلا مقابلہ انتخاب ان کے طویل سیاسی سفر، پارلیمانی تجربے، عوامی خدمات اور سیاسی بصیرت کا اہم اعتراف ہے،یہ امر مزید باعثِ افتخار ہے کہ چاروں منتخب اراکین نہ صرف پختہ کار اور تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں بلکہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا بڑا حصہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی اداروں کی مضبوطی کے لیے وقف کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ ان کا وسیع سیاسی و پارلیمانی تجربہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے وقار، مؤثریت اور آئینی کردار کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا،توقع ہے کہ وہ آئین و قانون کی بالادستی، اچھی طرزِ حکمرانی، پائیدار ترقی، ادارہ جاتی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

طارق فاروق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور پاکستانی عوام کے درمیان قائم تاریخی، نظریاتی، فکری اور آئینی رشتوں کو مزید مستحکم اور بامعنی بنانے کے لیے بھی ان اراکین کی دانش مندانہ رہنمائی اور فعال کردار نہایت اہم ہوگا۔سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل، چیئرمین کونسل وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سربراہی اور وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و انچارج آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ امیر مقام کی نگرانی میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت، ریاست کی ترقی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد سعید،راجہ مشتاق احمد منہاس اور چوہدری منظور احمد کو اس باوقار انتخاب پر صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ریاست و قوم کی خدمت کا مزید موقع عطا فرمائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)