جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت
سندھ

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی

حیدرآباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع ہو گئے ہیں۔ شہید بینظیر آباد میں سال 2027 کے نئے تعلیمی سیشن کے لیے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے آن لائن کمپیوٹر بیسڈ پری انٹری ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے یونیورسٹی میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مرحلہ وار پری انٹری ٹیسٹ 2، 3 اور 4 اکتوبر 2026 کو صبح 9 بجے سے مین کیمپس میں لیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن انجینئر محمد طفیل میمن کے مطابق اس سال تقریباً 2 ہزار امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ امیدوار انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سکیورٹی، لا اینڈ لیگل اسٹڈیز، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، میڈیا اسٹڈیز، کیمسٹری، جینیٹکس اینڈ مالیکیولر بائیولوجی، مائیکرو بائیولوجی، انگلش، سندھی، معاشیات، شماریات، فائن آرٹس اور دیگر شعبوں میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

جبکہ سانگھڑ کیمپس میں پری انٹری ٹیسٹ 9 اور 10 اکتوبر اور نوشہروفیروز کیمپس میں 17 اور 18 اکتوبر 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زمان راٹھور اور سسٹم ایڈمن عماد اللہ ہیسابانی کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والے پری انٹری ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو امتحانی ہال میں موبائل فون، کیلکولیٹر سمیت کسی بھی قسم کا الیکٹرانک آلہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد ہمیشہ شفافیت کو ترجیح دیتی رہی ہے، تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے اور اہل طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مناسب مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)