جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت
تجارتی خبریں

ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ

پاکستان تجارت
پاکستان تجارت

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد جبکہ درآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ کاحجم 10.79 ارب ڈالر رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 8.40 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.59 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ستمبر میں برآمدات 2.93 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں جو اگست کے 2.53 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے 2.49 ارب ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات 19.21 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.97 ارب ڈالر تھیں، یوں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر میں درآمدات 6.49 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں جو اگست کے 5.80 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 5.84 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔اس طرح مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ستمبر میں تجارتی خسارہ 3.55 ارب ڈالر رہا جو اگست کے 3.29 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 3.34 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)