جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور سٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور سٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا
قومی خبریں

بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا

بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون معاہدہ طے پا گیا

کوئٹہ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آٹو مینوفیکچرنگ اور آٹو میکینک کی جدید ترین عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔اس معاہدے پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر خان زرکون اور پاک سوزوکی کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی (Yoshitaka Oishi) نے دستخط کیے۔ تقریب کے اہم مہمان سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر تھے جبکہ اس موقع پر بی ٹیوٹا کے ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور پاک سوزوکی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت پاک سوزوکی کمپنی نے بی ٹیوٹا کے مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کے لیے 12 جدید ترین گاڑیوں کے انجن فراہم کر دئیے ہیں، تاکہ طالب علم آٹو میکینک ٹریڈ میں محض نظریاتی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ ان انجنوں پر براہِ راست عملی مشق کر سکیں۔اس شراکت داری کے اگلے مرحلے میں پاک سوزوکی کمپنی بی ٹیوٹا کے آٹو میکینک انسٹرکٹرز کی قابلیت میں اضافے کے لیے انہیں خصوصی ٹریننگ دے گی۔

ان سیشنز کے ذریعے اساتذہ کو آٹوموبائل کی دنیا میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ طالب علموں کو انڈسٹری کے جدید ترین معیار کے مطابق تربیت دے سکیں۔ دونوں اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کا باہمی تعاون اور اساتذہ و طلبہ کے لیے تربیتی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)