جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
کھیل کی خبریں

لیجنڈ اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین انتقال کر گئے، پی ایچ ایف وکھیلوں سے وابستہ حلقوں کااظہار افسوس

لیجنڈ اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین انتقال کر گئے، پی ایچ ایف

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی کے عظیم اثاثے، لیجنڈ اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے پاکستان ہاکی برادری سمیت کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔خواجہ ذکاء الدین نے اپنے شاندار کھیل اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا اور قومی کھیل کی تاریخ میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی۔

ان کی کھیل کے لیے خدمات اور کامیابیاں پاکستان ہاکی کے سنہری دور کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔خواجہ ذکاء الدین کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ خواجہ ذکاء الدین پاکستان ہاکی کا قیمتی اثاثہ اور ایک عظیم اولمپیئن تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے پاکستان ہاکی ایک اہم شخصیت اور اپنے ایک قابلِ قدر سپوت سے محروم ہو گئی ہے۔کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ خواجہ ذکاء الدین نے اپنی زندگی میں پاکستان ہاکی کے فروغ اور ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کی خدمات نئی نسل کے کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک قابلِ قدر ورثہ ہیں ، پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ احترام سے لیا جاتا رہے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پوری قوم نے خواجہ ذکاء الدین کے اہلِ خانہ اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔اللہ تعالی مرحوم خواجہ ذکاء الدین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)