جمعہ، 20 نومبر 2026
تازہ ترین
بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
زرعی خبریں

کاشتکار آلو کی موسم خزاں کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کریں،پرنسپل سائنٹسٹ سبزیات

کاشتکار آلو کی موسم خزاں کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کریں،پرنسپل سائنٹسٹ سبزیات

فیصل آباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):پرنسپل سائنٹسٹ سبزیات سجاد سعید نے کاشتکاروں کو آلو کی بروقت کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آلو کی موسم خزاں کی کاشت ماہ اکتوبر میں مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آلو کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک فصل موسم خزاں اور دوسری موسم بہار کی فصل کہلواتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آلو کی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کیلئے 28 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم خزاں میں کاشتہ فصل کی برداشت جنوری سے فروری تک کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار بیج والی فصل کو 10 اکتوبر تک کاشت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آلو کی کاشت کیلئے 1200 سے 1500کلو گرام فی ایکڑ بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرناچاہیے اور بیج کو سرد خانے سے نکال کر کاشت سے کم از کم 10 روز پہلے خشک جگہ پر پھیلا دیناچاہیے تاکہ خوابیدگی کی حالت میں موجود بیج اپنے آ پ کو موسمی حالات اور درجہ حرات کے مطابق ڈھال لے اور اس میں شگوفے پھوٹ آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ آلو کی کاشت کھیلیوں پر کریں اور کھیلیوں کا فاصلہ 75 سینٹی میٹر اور 20 سینٹی میٹر جبکہ بیج کی گہرائی 7 سے 10سینٹی میٹر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ، ڈیزائری، کارڈینل، ڈایامینٹ، ایس ایچ 5 نامی اقسام شاندار پیداوار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری، بیج کی مقررہ مقدار، کھادوں کی فراہمی بھی ماہرین زراعت کی مشاورت کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)