بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ
سندھ

سرسید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کیلئے اوریئنٹیشن سیشن کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

کراچی۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ایک شاندار اوریئنٹیشن سیشن کے ساتھ ہوا،جس میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہا گیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس سیشن کا مقصد طلبہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ماحول سے روشناس کرانا اور انہیں اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔چانسلر محمد اکبر علی خان نے نئے بیچ کے طلبا ء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک اہم باب کا آغاز کر رہے ہیں جو علم اور تجربے سے بھرپور ہوگا۔ انہوں نے طلبہ کو محنت اور لگن کے ذریعے اپنے مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ سرسید یونیورسٹی صرف ایک انجینئرنگ ادارہ نہیں بلکہ قیادت، تحقیق اور سماجی شعور کو فروغ دینے کا مرکز بھی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے اوریئنٹیشن پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا اور انہیں یونیورسٹی میں دستیاب وسائل اور مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مختلف سوسائٹیز میں شمولیت کی ترغیب دی تاکہ وہ اپنے سماجی روابط کو بڑھا سکیں اور وسیع تجربات حاصل کر سکیں۔اس موقع پر رجسٹرار لیفٹیننٹ کرنل (ر) جمشید علی، سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی اور ایمرجنگ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عمران سلیم نے بھی خطاب کیا۔طلبہ نے لائبریری، لیبارٹریز، اسپورٹس کمپلیکس، کیفے ٹیریا اور دیگر سہولیات کا دورہ بھی کیا اور انتظامی امور، امتحانی نظام اور یونیورسٹی کے ضوابط کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)