جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
تجارتی خبریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1332 پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1332 پوائنٹس گرگیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,332.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 636.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 323 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 548.38 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.053 ارب روپے رہی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 381.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50 ہزار 262.67 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2,092.75 پوائنٹس کی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 515 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.40 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں میں کوہ نور سپننگ ملز کے 93.75 ملین، فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 38.61 ملین، سینیرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 24.024 ملین، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 25.71 ملین اور فرسٹ پنجا ب مضاربہ کے 22.55 ملین حصص کا لین دین ہوا۔مانڈوی والا مائزر پلاسٹک انڈسٹریز، فرسٹ امروز مضاربہ اور فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)