جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
زرعی خبریں

ایگریکلچر کنیکشنز کانفرنس و ایکسپو کے چوتھے ایڈیشن کا لاہور میں آغاز

ایگریکلچر کنیکشنز کانفرنس و ایکسپو کے چوتھے ایڈیشن کا لاہور میں آغاز

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے زیر اہتمام اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ایگریکلچر کنیکشنز2026 کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن جمعرات کو ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگیا۔دو روزہ کانفرنس کا موضوع موسمیاتی تبدیلی کے دور میں غذائی تحفظ اور زرعی سرمایہ کاری ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، متعلقہ نگران اداروں، مالیاتی اداروں، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں، زرعی کاروباری شعبے سے وابستہ شخصیات اور ترقی پسند کاشتکار شریک ہیں۔

کانفرنس میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے مختلف پہلووں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ زراعت کو ایس آئی ایف سی کے ترجیحی سرمایہ کاری شعبوں میں شامل قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی بینک،انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندگان کی شرکت سے ہونے والی کانفرنس میں عالمی تجارتی صورتحال میں تبدیلیوں کے تناظر میں غذائی تحفظ، پاکستان اور مشرق وسطی کی زرعی منڈیوں، زرعی مداخل کی منڈیوں کے اثرات اور زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے زرعی رسد کے نظام کو منظم اور موثر بنانے، زرعی مصنوعات کے معیار اور غذائی تحفظ کے عالمی معیارات بہتر بنانے، برآمدات کے فروغ اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے کاشتکاروں کے تحفظ کے لیے فصلوں کی انشورنس اور کاربن فنانس کے مواقع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس میں حکومتی اور نجی شعبے کے نمائندگان نے غذائی تحفظ مضبوط بنانے،زرعی منڈیوں میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے، کاشتکاروں کو مالی سہولیات اور خطرات سے تحفظ تک بہتر رسائی فراہم کرنے اور زرعی مصنوعات کے معیار و عالمی تقاضوں سے ہم آہنگی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین مربوط سہولت کاری کے ذریعے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں معاونت کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، زرعی شعبے میں مشینی کاشت اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)