بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ نوجوان پاکستان میں تبدیلی کے اصل محرک ہیں، پاکستان کے عالمی ثالثی کردار کو دنیا نے سراہا ہے ، رانا مشہود احمد خاں کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں ’’اڈاپٹ اے پلانٹ‘‘ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کے ربیع سیزن کا 27واں اجلاس ضلع باغ میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالا نے ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا بلوچستان سے دہشت گردی کےخاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیرِ صدارت کھلی کچہری پی آئی ٹی بی کا اپنے ایمپلائز کیلئے میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب حب ریجن ظفر اقبال خان نے نوائے پرائمری اسکول حب کا اچانک دورہ کیا ضلعی اطلاعات افسر عمرکوٹ کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ نوجوان پاکستان میں تبدیلی کے اصل محرک ہیں، پاکستان کے عالمی ثالثی کردار کو دنیا نے سراہا ہے ، رانا مشہود احمد خاں کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں ’’اڈاپٹ اے پلانٹ‘‘ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کے ربیع سیزن کا 27واں اجلاس ضلع باغ میں کسی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، چیلنجز سے نمٹنے، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی گوجرانوالا نے ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا بلوچستان سے دہشت گردی کےخاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیرِ صدارت کھلی کچہری پی آئی ٹی بی کا اپنے ایمپلائز کیلئے میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب حب ریجن ظفر اقبال خان نے نوائے پرائمری اسکول حب کا اچانک دورہ کیا
قومی خبریں

پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو

ریسکیو 1122 ہری پور
ریسکیو 1122 ہری پور

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیوکے مطابق 957معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 942ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 539مسافراور213پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت353متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان98حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 84حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1694متاثرین میں 1334مرد اور360خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم913افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ516زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1586موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،160کاریں،34وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)