اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ہے،صبح /رات کے اوقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں پر خشک ہوائیں موجود ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی08، اسکردومنفی07، گلگت ،گوپس ، سرینگرمنفی02 اوراستور میں منفی 01 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



