اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک
شوبز

نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت

نیٹ فلکس( Netflix) اور ہدایت کار و تخلیق کار مومنہ درید نے اپنی نئی سیریز All the Love Our Hearts Carry( جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو) کے ٹریلر کی رونمائی کے لیے 24 نومبر 2026 کو کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں سیریز کے ساونڈ ٹریک سے گلوکار عاصم اظہر اور زیب بنگش جبکہ شے گل اور سیریز کے مرکزی اداکار فواد خان نے براہِ راست گائیکی کے ذریعے پرفارمنس پیش کی۔
نیٹ فلکس( Netflix) اور ہدایت کار و تخلیق کار مومنہ درید نے اپنی نئی سیریز All the Love Our Hearts Carry( جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو) کے ٹریلر کی رونمائی کے لیے 24 نومبر 2026 کو کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں سیریز کے ساونڈ ٹریک سے گلوکار عاصم اظہر اور زیب…

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نیٹ فلکس( Netflix) اور ہدایت کار و تخلیق کار مومنہ درید نے اپنی نئی سیریز All the Love Our Hearts Carry( جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو) کے ٹریلر کی رونمائی کے لیے 24 نومبر 2026 کو کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں سیریز کے ساونڈ ٹریک سے گلوکار عاصم اظہر اور زیب بنگش جبکہ شے گل اور سیریز کے مرکزی اداکار فواد خان نے براہِ راست گائیکی کے ذریعے پرفارمنس پیش کی۔

تقریب میں سیریز کی کاسٹ فواد خان، صنم سعید، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، خوشحال خان، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، نادیہ جمیل، عمیر رانا، ثمینہ احمد، آمنہ شیخ اور احمد علی اکبر نے شرکت کی۔اس موقع پر مومنہ درید اور مصنفہ فرحت اشتیاق بھی موجود تھیں جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹورنٹو سے خصوصی طور پر آن لائن شرکت کی۔فرحت اشتیاق کے 2013کے مشہور ناول” جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو”محبت، دکھ، بے وفائی اور زندگی کے ان اہم فیصلوں کی کہانی ہے جو انسان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سریز کی ہدایت کاری اور پیش کش مومنہ درید نے کی جن کا شمار پاکستان کی نامور اور بااثر تخلیقی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ہم سفر اور زندگی گلزار ہے جیسے مقبول ڈراموں کی پروڈیوسر ہیں۔ اس سیریز میں انہوں نے پاکستان کے نامور اور مقبول اداکاروں کو ایک ساتھ جمع کیا ہے۔ فرحت اشتیاق کے 2013 کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو پر مبنی اور مومنہ درید (ہم سفر، زندگی گلزار ہے)کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریزAll the Love Our Hearts Carry محبت، دکھ، بے وفائی اور زندگی کے ان فیصلوں کی کہانی ہے جو انسان کی زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں۔تین نسلوں اور دو براعظموں پر پھیلی یہ کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

اٹلی کے شہر روم میں سکندر میں (احد رضا میر)اور لیزا (اقرا عزیز) کے درمیان ایک ایسا تعلق پیدا ہوتا ہے جو دونوں کی زندگی بدل سکتا ہے جبکہ محمود (فواد خان) اور وٹوریا(صنم سعید)محبت کے لیے ایک بڑا خطرہ مول لیتے ہیں۔پاکستان میں سیم (ہانیہ عامر)اور زین(خوشحال خان) اس کشمکش میں ہیں کہ آیا ان کی دوستی محبت میں بدل سکتی ہے جبکہ راحت (ماہرہ خان) وقار(بلال اشرف)، سعدیہ (آمنہ شیخ) اور جہانزیب (احمد علی اکبر)محبت کے لیے اپنی حدود سے کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں، یہ بھی کہانی کا اہم پہلو ہے۔دوسری جانب شہریار (حمزہ علی عباسی) اور آمنہ(مایا علی)کو ماضی کی غلطیوں اور ان کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جیسے جیسے ان تمام کرداروں کی کہانیاں ایک دوسرے سے جڑتی ہیں، ایک اہم سوال سامنے آتا ہے۔

سیریز کی موسیقی روحیل حیات نے ترتیب دی ہے جبکہ خضر عباس نے بطور ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی خدمات انجام دی ہیں۔ اس کا پہلا حصہ سات اقساط پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا حصہ بعد میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں فواد خان ( محمود اختر)، ماہرہ خان ( راحت)، صنم سعید ( وٹوریا اختر)، ہانیہ عامر ( امِ مریم ”سیم”)، احد رضا میر (سکندر شہریار)، اقرا عزیز ( امِ کلثوم ،”لیزا”)، خوشحال خان ( زین شہریار)،حمزہ علی عباسی( شہریار خان)، بلال اشرف ( وقار خان)، مایا علی( آمنہ شہریار)، آمنہ شیخ ( سعدیہ)، احمد علی اکبر(جہانزیب) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ اس سیریز کا پہلا حصہ 4 دسمبر کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا جبکہ دوسرا حصہ جلد پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)