اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک
قومی خبریں

خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

انجینئر امیر مقام
انجینئر امیر مقام

سوات۔ 28 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنا حکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کی 14 سالہ نااہل حکومت کے خاتمے کی خوشی میں ضلع اپر سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم نجات اور ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق ضلعی ناظم اعلیٰ سوات جمال ناصر خان نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ناظم اعلیٰ اور ان کے ہزاروں ساتھیوں اور اہل خانہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشخبری ہے، ہمارا اتحاد سوات اور پورے مالاکنڈ ڈویژن میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ (ن) کے مفلر اور ٹوپیاں پیش کیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج سوات کے لوگ یوم نجات منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا تحفظ اور سلامتی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کر دیا ہے، صوبے کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ امن اور ترقی کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری اور امن لانے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا۔

جلسے میں شریک عوام اور کارکنوں نے انجینئر امیر مقام، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے، جبکہ امن، ملکی سلامتی اور استحکام کے حق میں بھی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ شرکانے اپنی قیادت سے بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔ جلسے کے دوران سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی مبینہ ناقص کارکردگی اور 14 سالہ دور اقتدار کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ انجینئر امیر مقام کی قیادت میں منعقدہ اس عوامی اجتماع میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)