اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک
تجارتی خبریں

پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا اجلاس، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم فیصلے

پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا اجلاس، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم فیصلے
پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا اجلاس، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم فیصلے

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت محمد منتہا اشرف کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 51واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلی آفس میں منعقدہ اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔چیئرمین بورڈ نے ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بورڈ اجلاس میں پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔آفس آف انٹرنیشنل کو آرڈی نیشن اینڈ کو آپریشن غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت اور پنجاب میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے کام کرے گا۔

اجلاس میں بورڈ کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے آڈٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دبئی ایکسپو 2020 سے متعلقہ اخراجات کے آڈیٹڈ اکائونٹس اور مالی سال 25۔2024کیلئے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری دی۔ اجلاس میں افسران کی ترقی اور تعیناتیوں کیلئے سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ ان تعیناتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت اور آفس آف انٹرنیشنل کورآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن کے نمائندے شامل ہونگے۔

مشترکہ ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں نئی تقرریاں عمل میں لائی جائینگی۔اجلاس میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل کردہ ڈیپوٹیشن پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ اجلاس کے دوران پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے معاملات بلا تاخیر اور بلا تعطل نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بورڈ اجلاس کوکاروباری سہولت مراکز کے موجودہ سٹیٹس کے بارے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ بورڈ ممبران نے پنجاب کی نئی صنعتی پالیسی کو سراہا۔ چیئر مین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو صحیح معنوں میں صنعتکاروں کا سہولت کار ادارہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور آفس آف انٹرنیشنل کورآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرینگے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی صوبے میں صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اس نئی صنعتی پالیسی کے تحت صنعتی یونٹ لگانے کیلئے30 سے 50سال تک کی لیز پر بھی پلاٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی بلاسود اور آسان قرضوں کی سکیموں سے صوبے میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔برآمدات کے فروغ اور صنعتی ترقی کے پروگرام کے تحت 10کروڑ روپے تک بلا سود اور ایک ارب روپے تک آسان قرض دیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپنے چین کے دوروں کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور ان کے نتیجے میں آنیوالی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔آفس آف انٹرنیشنل کو آرڈی نیشن اینڈ کو آپریشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت محمد نعیم، بورڈ ارکان فیصل جاوید، کامران عثمانی، احمد علی طارق، مریم کھوسہ اور رابعہ ضیا نے شرکت کی جبکہ بعض بورڈ ممبران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)