جمعہ، 20 نومبر 2026
تازہ ترین
بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
زرعی خبریں

ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات

ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے سفیر سیبا سٹین سایوس نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایرکا لوسرو کے ہمراہ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورہ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ارجنٹائن کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص زرعی تحقیق، تعلیم، جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اساتذہ و طلبہ کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے زراعت اور غذائی تحفظ کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سایوس نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے درپیش اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹ سکیں۔ سفیر سیباسٹین سایوس نے کہا کہ زراعت دونوں ممالک کی معیشتوں کا ایک اہم ستون ہے اور اس شعبے میں مزید تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے موجودہ راستوں کو وسعت دینے اور ایسے شراکت داری کے منصوبے تشکیل دینے کے خواہاں ہیں جن کے معاشی اور تکنیکی اثرات زیادہ نمایاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت، غذائی تحفظ اور زراعت کو زیادہ پیداواری اور پائیدار بنانے سمیت کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ صنفی شمولیت مستقبل کی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔ ارجنٹائن کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ٹیکنالوجی (آئی این ٹی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر نے ارجنٹائن کے اداروں اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان مزید تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کی زرعی شناخت مضبوط ہے اور دونوں ممالک کو موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، وسائل کی کمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافے سمیت کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اپنے بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیمی روابط کو عملی تحقیق اور کھیت کی سطح پر قابلِ عمل حل میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم ارجنٹائن کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، خصوصاً ان شعبوں میں جہاں دونوں ممالک علم، ٹیکنالوجی اور تجربات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے ساتھ تعاون سے مشترکہ تحقیق، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور زراعت میں جدت کے لیے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایسی شراکت داری کو فروغ دیا جائے جس سے کسانوں کو عملی اور ٹھوس فوائد حاصل ہوں اور پائیدار زرعی ترقی اور غذائی تحفظ میں مدد ملے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)