منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
سندھ

شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی جانب سے شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل

شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

لاڑکانہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کے طلبہ کی جانب سے کمیونٹی سروس پروجیکٹ کے تحت لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 3000 پودے لگائے گئے۔شجرکاری مہم میں خاص طور پر مقامی اور ماحول سے مطابقت رکھنے والے درختوں اور پودوں کو ترجیح دی گئی تاکہ وہ لاڑکانہ کی موسمی صورتحال، زمینی ماحول اور مقامی حیاتیاتی تنوع کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں۔ مہم کے دوران نیم، بیر، سرسوں، کیکر، شیشم، ببول، کھجور اور دیگر مقامی اقسام کے پودے لگائے گئے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد صرف شہر کو سرسبز بنانا نہیں بلکہ ماحول کے تحفظ، سایہ، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا بھی ہے۔ طلبہ نے پارکس، سکولوں، رہائشی کالونیوں، دیہات، آرٹس کونسل لاڑکانہ اور یونیورسٹی کیمپس سمیت مختلف مقامات پر پودے لگائے جبکہ مقامی افراد، سکولوں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔مہم کے دوران طلبہ نے شہریوں میں درختوں کی اہمیت، ماحولیاتی آلودگی میں کمی، درجہ حرارت میں اعتدال،

قدرتی وسائل کے تحفظ، مقامی حیاتیاتی تنوع اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف و صحت مند ماحول کی ضرورت کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کیا۔شجرکاری مہم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سے بھی ہم آہنگ ہے بالخصوص SDG-13 موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات (Climate Action) اور SDG-15 زمین پر زندگی (Life on Land) کے اہداف سے اس کا براہِ راست تعلق ہے۔SZABIST یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کی انتظامیہ نے طلبہ، فیکلٹی، کمیونٹی اور دیگر معاونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سروس پروجیکٹ طلبہ کو اپنی علمی و عملی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت اور ماحول کے تحفظ سے جوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شجرکاری مہم کا ایک اہم مقصد لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہے تاکہ یہ شجرکاری مہم محض ایک سرگرمی تک محدود نہ رہے بلکہ طویل مدت میں لاڑکانہ کے ماحول کو سرسبز اور بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)