پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی کے تحت 220.721 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی کے تحت 220.721 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری
بلوچستان

گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس

جعفرخان مندوخیل
جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 11واں اجلاس منعقد ہوا ۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں حاجی رفوگل بڑیچ، نوید یوسف راجپوت، ولی محمد نورزئی، جاوید پراچہ، شرمین یونس، فرازنہ اور عطا اللہ مینگل سمیت چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیمبر آف سمال کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبے پر کوئٹہ سے جدہ، کوئٹہ سے ایران، تربت اور گوادر کیلئے پروازیں فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی، حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کی معاشی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ سے فضائی رابطوں اور پروازوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تاجر اور صنعتکار دوست ہیں، اگر تاجر برادری سنجیدہ اور قابلِ عمل تجاویز پیش کرے تو حکومت ان پر فوری اقدامات کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ورکنگ ریلیشنز مزید بہتر بنائے جائیں گے اور پاکستان ایران باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ہر سطح پر سہولیات فراہم کی جائیگی لہذا ضروری ہے کہ تمام تاجر وصنعتکار آپس میں باہمی روابط بڑھا کر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے جس کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، سرحدی تجارت اور کاروباری سہولیات کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، تجارت کے حجم میں وسعت آئیگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بیروزگاری میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے معاشی ترقی کو باہمی انحصار کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر چھوٹے معاشی پہیے رواں دواں ہوں تو بڑے پہیے بھی زیادہ تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ایک شعبے کی ترقی دوسرے شعبوں کو تقویت دیتی ہے اور یہی باہمی تقویت مجموعی معاشی ترقی کی بنیاد بنتی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں تجارت و معیشت کے فروغ اور بالخصوص سرحدی تجارت کو وسعت دینے کیلئے وہ وفاقی حکومت، وفاقی وزیر تجارت اور ایران کے قونصل جنرل سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)