پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے،گورنر سندھ نہال ہاشمی گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس گوجرانوالہ،پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گجرانوالہ کے اشتراک سے ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں میڈیا، بالخصوص فلم اور ٹی وی جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہم ہے،گورنر سندھ نہال ہاشمی گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس گوجرانوالہ،پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گجرانوالہ کے اشتراک سے ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد بلوچستان ہائیکورٹ ، ایم این اے عادل خان بازئی کی سرکاری پولیس سکیورٹی بحال کرنے کی درخواست خارج ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ
سندھ

کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا

ایف پی سی سی آئی
ایف پی سی سی آئی

کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان اور مجلس عاملہ نے معروف صنعت کار، تاجر رہنما اور کاٹی و یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرستِ اعلی ایس ایم تنویر کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے سال 2027تا 2028 کی مدت کیلئے صدر نامزد کردیا۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر کاٹی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملک کے صنعت کاروں، تاجروں، برآمد کنندگان اور کاروباری اداروں کی ایک اہم نمائندہ تنظیم ہے، اس لیے اس کی قیادت کو معیشت کے حقیقی مسائل اور زمینی حقائق سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ کاٹی ایس ایم تنویر کی صدارتی امیدوار کی مکمل اور بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے اعلی ترین عہدے پر فائز ہو کر وہ نہ صرف پاکستان کی تاجر برادری کے درپیش مسائل کو بڑے پیمانے پر حل کرنے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے صنعتی و تجارتی وقار کو نیا افق فراہم کریں گے۔اجلاس کے شرکاء نے ایس ایم تنویر کی کاروباری برادری کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کاٹی کی قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت یو بی جی کے تمام قائدین سے اپیل کی کہ ایس ایم تنویر کو کثرت رائے سے کامیاب کراکے بزنس کمیونٹی کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا جائے۔

اجلاس میں کاٹی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر سید فرخ قندھاری، نائب صدر ناصر شیخ، یو بی جی کے رہنما زبیر طفیل، خالد تواب، ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، میاں زاہد حسین،عبدلمہیمن خان ، شوکت احمد، اکرام راجپوت ، مسعود نقی، سلیم الزماں، فرحان الرحمان، شیخ منظر عالم، جوہر قندھاری، جنید نقی، احتشام الدین، حنیف گوھر، نورخان، کاٹی کے سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)