اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 15,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 79 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 15,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 79 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 13,203 روپے کمی کے بعد 338,851 روپے سے کم ہو کر 325,648 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 310,624 روپے سے کم ہو کر 398,521 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 297 روپے کمی کے بعد 4,708 اور دس گرام چاندی کی قیمت 254 روپے کمی کے بعد 4,036 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,727 ڈالر سے کم ہو کر 3,573 ڈالر ہو گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



