پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس
قومی خبریں

او آئی سی ممالک کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی صلاحیتیں اور ہنرمند نوجوان تیار کرنا ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز

اوآئی سی
اوآئی سی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):او آئی سی کامسٹیک کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فنی تربیت اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کیلئے ’’ بجلی کی پیداوار کے لئے شمسی توانائی کے حل‘‘ کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام پیر کو کامسٹیک سیکریٹریٹ میں شروع ہوگیا جس میں پاکستان سمیت او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک کے نوجوان، ماہرین اور تربیت کار شریک ہیں۔ تربیتی پروگرام کامسٹیک فورم برائے ماحولیات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو شمسی توانائی، بجلی کی مقامی سطح پر پیداوار، نظام کی تیاری، تنصیب، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر اور چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز تھے جبکہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، ملکی و غیر ملکی ماہرین، جامعات اور صنعت سے وابستہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں، مقامی صلاحیتوں کی ترقی، انسانی وسائل کی تربیت اور قدرتی توانائی کے ذرائع کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں کی فنی تربیت، علم کے تبادلے اور او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے کامسٹیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنرمند نوجوان پائیدار اور مقامی ضروریات کے مطابق توانائی کے حل تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے شرکاء اور بین الاقوامی ماہرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی خصوصاً زیادہ دھوپ اور بڑی نوجوان آبادی رکھنے والے ممالک کیلئے مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو قابلِ تجدید توانائی کے مواقع سے جوڑ کر انہیں عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پائیدار ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ بین الاقوامی ماہرین میں ملائیشیا کی نیشنل یونیورسٹی کے سولر انرجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان بن ابراہیم اور بنگلہ دیش کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ قابلِ تجدید توانائی کے سربراہ محمد انعام الکریم پاول بھی شامل ہیں۔پروگرام میں برکینا فاسو، بینن، کیمرون، مصر، فلسطین، ایران، سعودی عرب، نائیجیریا، سوڈان، صومالیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، گیمبیا اور موریطانیہ سمیت مختلف ممالک کے شرکا بالمشافہ اور آن لائن حصہ لے رہے ہیں۔

کامسٹیک وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ بھی نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے تاکہ انہیں ابھرتے ہوئے شعبوں میں روزگار اور عملی مواقع کیلئے تیار کیا جاسکے۔ چار روزہ تربیت میں شمسی بجلی کے بنیادی اصول، حفاظتی تدابیر، آف گرڈ، آن گرڈ اور ہائبرڈ نظام، نیٹ میٹرنگ، توانائی ذخیرہ کرنے کے طریقے، برقی گاڑیوں کے نظام سے انضمام، تنصیب، خرابیوں کی تشخیص اور دیکھ بھال سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔ پروگرام 8 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں فنی نشستوں، عملی تربیت، مطالعاتی سرگرمیوں اور گروپ منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)