جمعہ، 20 نومبر 2026
تازہ ترین
بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر اظہارِ تحسین

ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد شہریوں کو مؤثر اور باسہولت خدمات فراہم کرنا ہے ،مستحق طبقے کو فیول سبسڈی کی فراہمی میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے حوالدار عصمت علی اور ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے نائیک آفتاب علی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ پوری قوت، عزم اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)