لزبن۔5اکتوبر (اے پی پی):پرتگال کے ہیڈ کوچ جارج جیزس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب چاہیں قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں اور یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کا اپنا ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق41 سالہ کپتان کرسٹیانورونالڈو میچ میں متوقع شمولیت نہ ہونے کی وجہ سے یوئیفا نیشنز لیگ کے کیمپ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے جلد ہی اپنے اس فیصلے کی اصل وجوہات قوم کے سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔ 234 میچز میں 146 عالمی ریکارڈ گولز کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے کوچ کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام اپنی مرضی کے مطابق کرنے کے حقدار ہیں اور اگلی ٹیم کے انتخاب سے قبل ان سے بات کی جائے گی۔ پرتگالی ٹیم کے کھلاڑیوں جواؤ کینسیلو اور نونو مینڈس نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کھلے دل سے واپسی کی حمایت کی ہے۔پرتگال کا اگلا میچ 14 نومبر کو ڈنمارک کے خلاف ہوگا، جس کے بعد 17 نومبر کو ویلز کا دورہ کرے گا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



