ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
سندھ

140 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام آئندہ دو سے تین روز میں شروع کردیا جائے گا، میئر کراچی

140 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام آئندہ دو سے تین روز میں شروع کردیا جائے گا، میئر کراچی

کراچی۔ 02 نومبر (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے ساتوں اضلاع میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، کراچی ایک منفرد شہر ہے جہاں میئر اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹائون چیئرمین عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کی رکن مسرت نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کراچی کے شہریوں سے سیوریج ٹریٹمنٹ کے حوالے سے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر عملی پیشرفت کی گئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی حمایت سے کراچی میں پاکستان کا پہلا صنعتی پانی کی صفائی کا منصوبہ مکمل کیا گیا، جس کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا، جبکہ مزید 65 ملین گیلن یومیہ پانی کی ٹریٹمنٹ کی سہولت کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ منصوبہ بھی مکمل کرلیا جائے، جس کے بعد ہارون آباد، گٹر باغیچہ کے مقام پر مجموعی طور پر 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی ٹریٹمنٹ ممکن ہوسکے گی، یہ ایک اہم کامیابی ہے اور اس کا کریڈٹ شہر کے عوام اور ان کی منتخب قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کشمیر روڈ پر کراچی کا پہلا اسپورٹس کمپلیکس قائم کیا گیا مگر اس کے بعد طویل عرصے تک بین الاقوامی معیار کا کوئی بڑا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر نہیں ہوسکا۔ موجودہ سٹی کونسل اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں بلدیہ ٹائون، ضلع کیماڑی جیسے علاقے میں شاندار سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا گیا جس کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا، اس منصوبے کی بدولت پسماندہ علاقے کو بھی جدید کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے اسپنسر آئی ہسپتال کے حوالے سے کہا کہ یہ تاریخی ادارہ 1938 میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 1940 میں اسے فعال کیا گیا تھا، اس وقت کی مقامی قیادت شہریوں کو آنکھوں کے امراض کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اس ادارے کا قیام عمل میں لائی اور 1976 میں بلوچستان میں زلزلے کے موقع پر بھی اس کے عملے اور ایمبولینس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا تاہم بعد کے ادوار میں اس ادارے کو نظرانداز کیا گیا اور 2022-23 تک اس کی حالت یہ ہوچکی تھی کہ وہاں سرجری اور دیگر طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی تھیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس ہسپتال کو دوبارہ فعال کیا جائے، اس مقصد کے لیے سٹی کونسل سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کی منظوری حاصل کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اور اتحادیوں نے تعاون کیا، آج اسپنسر آئی ہسپتال میں روزانہ تقریبا 350 مریض او پی ڈی کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی شاندار بحالی کے بعد شہر کی دیگر تاریخی مارکیٹوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، سول لائنز مارکیٹ، حسن علی ہوتی مارکیٹ، ڈینسو ہال، کے ایم سی بلڈنگ، لی مارکیٹ، سولجر بازار مارکیٹ اور مچھلی میانی مارکیٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ان منصوبوں کو دسمبر کے اختتام تک مکمل کرکے فعال کرنے کا ہدف ہے، ان تاریخی عمارتوں اور مارکیٹوں کو نئی نسل کے سامنے شہر کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کرنا ضروری ہے، ایمپریس مارکیٹ کو کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ثقافتی تقریبات کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے اور دیگر بحال ہونے والی مارکیٹوں میں بھی اسی طرز پر سرگرمیاں شروع کی جائیں گی

،انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے وسائل سے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کررہی ہے، چکور نالہ ایکسپریس وے تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے کے ایم سی اپنے فنڈز سے تعمیر کررہی ہے ،وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے مالی امداد حاصل کیے بغیر۔اس منصوبے سے شہر کی بڑی آبادی کو فائدہ ہوگا اور گلستان جوہر جانے والے شہریوں کو ٹریفک کی طویل قطاروں سے نجات ملے گی، ناتھا خان کے مقام سے گزرنے والی اس متبادل شاہراہ کے ذریعے شہری تقریبا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر دو سے ڈھائی منٹ میں طے کرسکیں گے، اس منصوبے کے ساتھ ایک وی جنکشن اور اضافی پل بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، حبیب یونیورسٹی اور ایئرپورٹ کی طرف جانے والے شہریوں کو الگ الگ راستے فراہم کیے جاسکیں، منصوبے کا بنیادی کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ 30 سے 35 روز میں فنشنگ کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، ناتھا خان کے پل کے ساتھ تین لین پر مشتمل متبادل ٹریک بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا دبا ئوکم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر سے یونیورسٹی روڈ تک متبادل رابطہ سڑک کی تعمیر بھی جاری ہے جس میں پہلوان گوٹھ کی جانب جانے والا تقریبا ساڑھے چار کلومیٹر کا حصہ شامل ہے، مجموعی طور پر تقریبا 9کلومیٹر طویل دو رویہ شاہراہ تعمیر کی جارہی ہے جو ملیر اور ضلع شرقی کو ملاتے ہوئے گلستان جوہر کو یونیورسٹی روڈ سے منسلک کرے گی، حبیب یونیورسٹی سے پی ایچ اے اپارٹمنٹس تک تقریبا ڈھائی کلومیٹر حصے کی ایک جانب بنیادی کارپٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور دوسری جانب کام جاری ہے، ہمارا ہدف ہے کہ جنوری تک اسے یونیورسٹی روڈ تک مکمل کرلیا جائے۔میئر کراچی نے کہا کہ جہانگیر روڈ کی تعمیر نو بھی ایک اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے سہراب گوٹھ اور گڈاپ کی جانب سے شہر میں آنے والے لاکھوں شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی، کے ایم سی نے جہانگیر روڈ پر عارضی مرمت کے بجائے مکمل بحالی کا فیصلہ کیا اور پہلے نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنا کر لیکجز ختم کیے گئے اور نئی لائنیں بچھائی گئیں۔

تقریبا ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی سے پانچ کلومیٹر کا روڈ سیکشن بہتر ہوا ہے، جسے شہری روزانہ استعمال کررہے ہیں، اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں تین ہٹی سے سہراب گوٹھ تک ایس ایم توفیق روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے جہاں پہلے سیوریج لائن بچھائی گئی اور اس کے بعد سڑک کی کارپٹنگ کی جارہی ہے، اسی طرح گلبائی سے شیرشاہ تک سڑک کی بحالی پر تقریبا دو ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اس منصوبے کا ایک حصہ آئندہ ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی اور ضلع غربی کو ملانے والی طوری بنگش روڈ بھی ایک اہم رابطہ شاہراہ ہے جس کی تعمیر و بحالی پر کام جاری ہے، تقریبا پانچ کلومیٹر طویل اس سڑک سے اتحاد ٹائون اور اتحاد کالونی سمیت مختلف علاقوں کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، سڑک کی کارپٹنگ جاری ہے اور کوشش ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اسے مکمل کرلیا جائے، اسی طرح مرزا آدم خان روڈ کی بحالی سے لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا، مچھر کالونی اور ماڑی پور کے شہریوں کو آمدورفت کے لیے ایک بہتر متبادل راستہ فراہم ہو گا۔ میئر کراچی نے بتایا کہ شہر میں تقریبا 140 مزید سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ دو سے تین روز میں ورک آرڈرز جاری ہونے کے بعد رواں ہفتے کے اختتام تک کام شروع کردیا جائے گا، ان رابطہ سڑکوں پر تقریبا 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،

اگرچہ ان میں سے بعض سڑکیں براہ راست کے ایم سی کی ذمہ داری میں نہیں آتیں، تاہم شہر اور شہریوں کی بہتری کے لیے ان منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا، کراچی کی 41 اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹنگ کا نظام بھی تبدیل کیا جارہا ہے جس پر تقریبا ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، اس منصوبے کے ورک آرڈرز جاری ہوچکے ہیں اور کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ دو سے ڈھائی ماہ میں اسے مکمل کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ گارڈن نشتر روڈ پر ایک ارب روپے کی لاگت سے نیا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد 20 نومبر تک رکھنے کا منصوبہ ہے، کے ایم سی اپنے وسائل سے اس منصوبے پر کام کرے گی اور اسے 100 دن میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے ہ تاکہ علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں مختصر مدت کے اندر مختلف فلائی اوورز کی تعمیر مکمل کی گئی ہے اور اب نشتر روڈ کا منصوبہ بھی اسی رفتار سے مکمل کیا جائے گا،پانی کی فراہمی کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ لیاری کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے اور پانی کی چوری روکنے کے لیے کے تھری کی 10 ملین گیلن یومیہ گنجائش کی ایلیویٹڈ لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس منصوبے کو مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا تاہم تمام رکاوٹوں کے باوجود کام مکمل کیا گیا ہے، آئندہ سات سے آٹھ روز میں لائن کی ٹیسٹنگ کی جائے گی جس کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا، اس منصوبے سے لیاری کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات شفافیت کے ساتھ شہریوں تک پہنچانے کے لیے کے ایم سی کی ویب سائٹ پر منصوبوں کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ عام شہری بھی جان سکیں کہ شہر میں کہاں اور کون سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے بعد انہیں دوبارہ کھودنے سے روکنے کے لیے کے ایم سی اور ٹائونز کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ذریعے اپنے کام مکمل کرنے چاہئیں، اسی طرح فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر غیرقانونی تجاوزات، کرسیاں، میزیں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے راستے بند کرنے کے رجحان کی بھی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)