جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
تازہ ترین

وزیراعظم کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ، عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کےلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،محمد شہباز شریف

وزیراعظم کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ، عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کےلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشہریوں کو ان کی دہلیز پر تیز، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری خدمات کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،آسان خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کی کارکردگی، سینٹر کی توسیع اور ملک کے مختلف علاقوں میں پاکستان آسان خدمت سینٹرز کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت سینٹر میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے وقت میں مزید کمی لانے، پاکستان آسان خدمت سینٹر کی توسیع کا عمل تیز کرنے ،شہریوں کی ضرورت کے مطابق مختلف کائونٹرز پر عملے کی تعداد بڑھانے، آسان خدمت مرکز اسلام آباد کے تیسرے فریق سے کرائے گئے کارکردگی کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے، مظفرآباد، گلگت اور سکردو میں آسان خدمت مراکز پر جاری کام تیز کرنے اور ان سینٹرز کو جلد فعال کرنے، پشاور اور بنوں میں آسان خدمت مراکز کے قیام کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے اور پشاور اور بنوں میں موجود وفاقی عمارتوں میں آسان خدمت مراکز کے قیام کا جامع منصوبہ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آسان خدمت مراکز قائم کئے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی توسیع، سینٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں جنوری سے ستمبر تک ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی کی جاچکی ہے، خدمات پر 99.5 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا،آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں خدمات کی فراہمی کا اوسط وقت 3 سے 10 منٹ ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان آسان خدمت سینٹرز کے قیام پر پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)