ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی ،نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کا زرخیز ترین زرعی خطہ ہے اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، کمشنر نصیرآباد

کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی
کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی

ڈیرہ مراد جمالی۔ 13 نومبر (اے پی پی):کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ، ایس ایس پی نصیر آباد اسد ناصر ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی اور ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال الٰہی بخش گاجانی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ربیع سیزن میں ذرخیز علاقوں کے کاشتکاروں کو زرعی پانی کی منصفانہ فراہمی، نہری نظام کی بحالی و مرمت اور آبی وسائل کے بہتر استعمال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کا زرخیز ترین زرعی خطہ ہے اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام پر زور دیا کہ ربیع سیزن کے دوران ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی رسائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ گندم اور دیگر ربیع فصلوں کی کاشت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہروں کی صفائی، پشتوں کی مضبوطی اور پانی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی اور دیگر افسران نے کمشنر نصیر آباد کو پٹ فیڈر اور کچھی کینال سمیت ڈویژن کے دیگر نہری نظام میں پانی کی موجودہ صورتحال اور جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس وقت ربیع کینال میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات درپیش آ رہی ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام تر مشکلات اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)