جمعہ، 20 نومبر 2026
تازہ ترین
بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے ، سب کو مل کر گھروں، سکولوں، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل ماحول کو بچوں کے لیے محفوظ بنانا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اطفال پر پیغام رائٹ ٹو پلے کی سالانہ رپورٹ میں کھیل پاکستان کی پائیدار ترقی اور سماجی تبدیلی کا لازمی بنیادی ڈھانچہ قرار ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو بینک آف پنجاب نے سنگاپور میں ایس ایم ای فنانسنگ میں جدت پر عالمی ایوارڈ جیت لیا چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ملاقات سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت فارمنگ فروغ کیلئے ڈیجیٹل آرکائیو کے قیام پر اجلاس کا انعقاد آئی ٹی ایف پتایا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رشید ملک نے مینز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف ثمر ہارون بلور کی مردان میں ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، نومنتخب کابینہ سے حلف لیا پنجاب کے 236 کھلاڑیوں کو جلد سی ایم سپورٹس کارڈز جاری کیے جائیں گے،ڈاکٹر آصف پاکستانی ادیب اکمل شہزاد گھمن کے ناول پرچھاواں نےپنجابی فکشن کا عالمی ایوارڈ جیت لیا پاکستان اور آسیان کا تجارت، ڈیجیٹل معیشت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
بلوچستان

چیئرمین گوادر پورٹ کی ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ سے ملاقات

چیئرمین گوادر پورٹ کی ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ سے ملاقات

کوئٹہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ عرفان جاوید سے ملاقات کی، جس میں گوادر پورٹ سے گبد/ریمدان 250 بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت اور کارگو کی نقل و حرکت کو مزید سہل، موثر اور منظم بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں گوادر پورٹ سے ایران کو کارگو کی ترسیل، ٹرانزٹ تجارت، کسٹمز کلیئرنس اور تجارتی طریقہ کار سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر پورٹ اور ایران کے درمیان ہموار اور موثر تجارتی راہداری کے قیام پر مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔ چیئرمین پورٹ نے اس موقع پر گوادر پورٹ کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت اور سرحدی تجارتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی عمل میں سہولت، شفافیت اور موثر رابطہ کاری سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ وزارتِ تجارت اور ایف بی آر کی جانب سے جاری واضح ہدایات کے باوجود گوادر پورٹ سے سرحدی تجارت اور متعلقہ کاروباری سرگرمیوں کو بعض عملی مشکلات درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط مشاورت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعرات کو ایک اہم اور وسیع اجلاس منعقد ہوگا جس میں کسٹمز حکام، چیمبر آف کامرس، گوادر پورٹ، گبد/ریمدان بارڈر سے وابستہ تاجر اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ملاقات کو گوادر پورٹ کے ذریعے کارگو ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ تجارت اور پاکستان و ایران کے درمیان سرحد پار تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے جبکہ گوادر پورٹ سے گبد/ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران اور دیگر علاقائی منڈیوں تک تجارتی رسائی میں بہتری سے گوادر کی علاقائی تجارتی گیٹ وے کے طور پر اہمیت مزید مستحکم ہونے اور خطے میں تجارت و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی توقع ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)