ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلوچستان

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی اور حب میں کارروائیاں، 11 فوڈ مراکز کو جرمانے، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی مضر صحت سبزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی اور حب میں مختلف خوراک کے کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 مراکز کے مالکان کو جرمانے جبکہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر BUITEMS یونیورسٹی کوئٹہ میں قائم 7 کینٹینوں، ایک جوس کارنر اور ایک ٹک شاپ سمیت مجموعی طور پر 9 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا۔ اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کی ذاتی صفائی میں کوتاہی، حفاظتی لباس کی عدم دستیابی، ممنوعہ چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ رنگ کے استعمال، غیر معیاری تیل، گندے ریفریجریٹرز، خوراک کو کھلا رکھنے اور مصالحہ جات کے نامناسب ذخیرے سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر 6 کینٹینوں کو جرمانے کیے گئے۔اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں خوراک کے مراکز کی انسپیکشن کے دوران ایک ڈسٹری بیوٹر، ایک بیکنگ یونٹ اور ایک بریانی شاپ کے مالکان کو جرمانے کیے گئے جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

کارروائی کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی میں غفلت، کھلے کوڑے دان، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، مکھیوں کی بھرمار، بیکری مصنوعات پر تیاری اور ایکسپائری کی تاریخیں درج نہ ہونے، مٹھائیوں میں زردہ کلر اور ایکسپائرڈ تلبینہ کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے شہر کے مضافات میں قائم مختلف خوراک کے مراکز کا معائنہ کیا۔ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ انہیں فوڈ سیفٹی کے مقررہ ایس او پیز سے آگاہ کرنے کے ساتھ فوڈ بزنس لائسنس کے حصول کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس سلسلے میں دکانداروں کی سہولت کے لیے لائسنس فارم بھی فراہم کیے گئے۔ادھر حب شہر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف خوراک کے کاروباری مراکز کے علاوہ دو واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کا معائنہ کیا، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی میں کوتاہی، فلٹرز کی تبدیلی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے، پانی کی ٹینکیوں کی طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کی عدم دستیابی پر دونوں پلانٹس کے مالکان کو جرمانے کیے گئے جبکہ دیگر مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے متعلقہ کاروباری مراکز کے مالکان کو صفائی اور حفظان صحت کے مقررہ معیار پر عملدرآمد، اشیائے خورونوش کے محفوظ ذخیرے اور فوڈ بزنس لائسنس کے حصول کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے متعلق معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزیوں پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)