ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلوچستان

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو ایک مضبوط، فعال اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار ادارہ بنایا جائے گا ، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی استعداد کار میں اضافے، محصولات کے سالانہ اہداف کے حصول اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات اور قابل عمل حکمت عملی کا جائزہ لینے سے متعلق اہم اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، محصولات کے حصول کی صورتحال اور انتظامی و ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، سالانہ مالی اہداف کے حصول، محصولات میں اضافے کے امکانات اور مجوزہ اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی خدمات ان کے متعلقہ محکموں کو واپس کی جائیں گی، جبکہ ادارے کی پیشہ ورانہ استعداد اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مارکیٹ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ محصولات کے حصول کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو ایک مضبوط، فعال اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار ادارہ بنایا جائے اور محصولات کے حصول کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے جدید انتظامی و تکنیکی مہارتوں سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے مالی وسائل میں اضافے اور محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ادارے کی استعداد کار میں بہتری ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)